Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

توحید کی حفاظت و پاسبانی اور بدعات وضلالت کے خلاف جنگ

  علی محمد الصلابی

چوں کہ اسلامی ممالک کے قیام کا اصل مقصد دین کی حفاظت ہے، اس لیے حضرت عمر فاروقؓ نے سب سے پہلے اسی مقصد کی تکمیل پر زور دیا، وہ یہ کہ لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے صاف اور صحیح عقیدہ کا پابند کرکے دین کی اصلیت کی حفاظت کی جائے۔ آپ نے گمراہوں کے شکوک وشبہات کا قلع قمع کیا اور دشمنان دین اسلام جو شیطان کی طرف سے مزین کیے ہوئے منحرف عقائد اور بدعات و خرافات کو رواج دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بہت اچھا کر رہے ہیں ان کی چالوں کو ناکام بنایا۔ ہم آپ کے سامنے چند ایسے واقعات ذکر کرتے ہیں جو توحید کی حفاظت اور بدعات و ضلالت سے معرکہ آرائی کی مثال ہیں۔