شیعہ کا نمازِ جنازہ
شیعہ کا نمازِ جنازہ
جو شیعہ ضروریاتِ دین کا منکر ہو مثلاً قرآن مجید کے بارے میں غلط عقیدہ رکھتا ہو کہ یہ مکمل نہیں ہے یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر بہتان باندھتا ہو حالانکہ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی براءت خود اللّٰہ تعالیٰ جل شانہ نے فرمائی ہے یا حضرت جبرائیلؑ سے وحی پہنچانے میں غلطی کا عقیدہ رکھتا ہو تو ایسا شخص خواہ کسی بھی مسلک کا پیروکار ہو،بلا شعبہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، ایسے آدمی کی نمازِ جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔
لسافی الشامی وبھذا ظھر ان الرافضی ان کان ممن یعتقد الالوھیة فی علیؓ او ان جبرںٔیل علیه السلام غلط فی الوحی او کان ینکر صحبة الصدیقؓ او یقذف السیدۃ الصدیقةؓ فھو کافر لمخالفة القواطع المعلومة من الدین بالضرورۃ بخلاف ما اذا کان یفضل علیاؓ او یسبّ الصحابةؓ فانه مبتدع لا کافر:
(فتاویٰ عباد الرحمٰن جلد 1، صفحہ 43)