Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 12

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 12

ان شیعوں کے علماء نے محض اہل سنت پر لعن طعن کرنے اور ان کے اسلاف صحابہ کرام و تابعین عظام رضوان اللّٰه علیہم اجمعین کی عیب جوئی کے مقصد کی خاطر کتابیں اور رسائل تصنیف کئے اور ان میں دانستہ افتراء جھوٹ اور بہتان کی خوب خوب داد دی۔ کہ مسیلمہ کذاب کی روح بھی وجد میں آ گئی ہو گی ۔

ان لوگوں میں سے سر فہرست مرتضیٰ ابن مطہر علی، اس کا بیٹا جر محقق کے لقب سے مشہور تھا۔ محمد بن حسن طوسی اس کا نواسہ جو ابن طاؤس کے نام سے معروف ہے اور ابن شہر آشوب سردی مازندرانی ہیں، ادران میں سے بھی ابن مطہر علی زیادہ آگے بڑھا ہوا ہے ۔ اس دھوکہ کا زیادہ شکار وہ لوگ ہوئے جو اپنے اسلاف کے حالات اور اپنے مذہبی علوم سے نا واقف بے بہرہ اور نابلد تھے ۔ وہ ان افتراأت اور بہتانات پر اعتماد کر کے اپنے مذہب سے برگشتہ اور بد عقیدہ ہوئے۔ اور بالآخر ان کی گود میں جا گرے۔