Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرتد کے وقف کا حکم


سوال: مرتد کے وقف کا شرعاً کیا حکم ہے؟ یعنی ایک شخص نے مسجد کے لئے زمین وقف کی، وہ مسلمان تھا بعد میں قادیانی بن گیا۔ اب اس وقف شدہ زمین کا کیا حکم ہے؟ واضح رہے کہ اس زمین پر ابھی تک مسجد بنی نہیں ہے؟

جواب: مسلمان جب مرتد ہو جائے (العیاذبالله) تو شرعاً اس کا وقف باطل ہو جاتا ہے اور وہ میراث بن جاتا ہے۔صورتِ مذکورہ میں اس کا وقف باطل ہے۔ الّا یہ کہ اللّٰہ تعالیٰ جل شانہ اس کو دوبارہ اسلام کی دولت سے نواز دے اور وہ پھر سے اس وقف کا ارادہ کرے تو درست رہے گا۔

(فتاویٰ عباد الرحمٰن: جلد 5، صفحہ 288)