Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کفریہ عقائد والی کتب کی کمپوزنگ کرنے کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا کمپوزنگ کا کام ہے، بسا اوقات ہمارے پاس ایسی کتابیں کمپوزنگ کیلئے آتی ہے جن میں کفریہ اور شرک عقائد ہوتے ہیں تو کیا ایسے عقائد والی کتابوں کو اُجرت لے کر کمپوزنگ کرنا درست ہے؟

جواب: ایسی کتابوں کو کمپوز کرنا جن میں کفریہ اور شرکیہ عقائد ہوں درست نہیں ہے، غیرتِ ایمانی کا تقاضا یہ ہے کہ ایسے لوگوں سے معذرت کر لی جائے، اور اگر اس پر کوئی اجرت لی ہے تو اس کا ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کرنا واجب ہے۔

(فتاویٰ عباد الرحمٰن: جلد 10، صفحہ 562)