حقیقت میں اللہ پر بھروسا کرنے والے کسان ہوتے ہیں
علی محمد الصلابیحضرت معاویہ بن قرہؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطابؓ کی ملاقات چند یمنی لوگوں سے ہوئی، آپؓ نے ان سے پوچھا: آپ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: ہم توکل علی اللہ والے لوگ ہیں۔ آپؓ نے فرمایا: تم کاہل لوگ ہو، توکل علی اللہ والے نہیں حقیقت میں توکل علی اللہ والے وہ ہیں جو زمین میں بیج ڈال دیتے ہیں اور پھر اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں۔
(اصحاب الرسول: جلد 1 صفحہ 264، اس کی سند صحیح ہے)