مسلمان عورت کا نکاح غیر مسلم سے جائز نہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسلمان عورت عاقلہ بالغہ کا نکاح ایک کرسچن (مسیحی) لڑکے سے ان کے مذہبی طریقے سے کر دیا گیا، جبکہ آٹھ ماہ گزر چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس مسلمان عورت کا نکاح کرسچن لڑکے سے ہو گیا ہے جبکہ نکاح مسیحی مذہب کے مطابق کیا گیا ہو؟عورت بدستور مسلمان ہے تو مذکورہ نکاح کا کیا حکم ہے؟ دونوں کے درمیان علیحدگی کی کیا صورت ہے؟
جواب: مذکورہ عورت کا نکاح منعقد ہی نہیں ہوا، عورت پر لازم ہے کہ فوراً مرد سے الگ ہو جائے اور قریب کے تمام مسلمانوں پر اس عورت کو خلاصی دینے میں مدد کرنا واجب ہے۔
(فتاویٰ عباد الرحمٰن: جلد 7، صفحہ 248)