Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 17

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 17

یہ ہے کہ اہل بیت کرام سے ایسی احادیث اور روایتیں بیان کرتے ہیں۔ جن سے صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیہم اجمعین کی مذمت کا ثبوت ملے اور جن سے ان کے ظلم و تعدی پر اہل بیت کی شکایت ظاہر ہو، اور بعض ایسے آثار بیان کرتے ہیں جن سے صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیہم اجمعین کا دین سے ارتداد ظاہر ہو، اور جن سے یہ بتائیں کہ قیامت کے دن اہل بیت کے حقوق غصب کرنے والوں پر سب سے زیادہ سخت عذاب ہو گا۔ اور یہ کہ صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیہم اجمعین چونکہ اہل بیت کے حقوق کے غاصب ہیں۔ اس لئے ان کو ان سے محبت رکھنے والوں کو دوزخ میں جلایا جائے گا۔ اور شیعہ اور اہل بیت سے محبت رکھنے والے جنت میں رکھے جائیں گے۔ اور پھر ان احادیث و روایات کی تائید میں وہ حدیثیں پیش کرتے ہیں جو اہل بیت کے ساتھ محبت رکھنے کی فضیلت اور ان کے دشمنوں کی برائی میں اہل سنت کی کتابوں میں بیان کی گئی ہیں۔ اس دھو کہ کا جواب یہ ہے کہ اس میں سے کوئی شک نہیں کہ تابعین و تبع تابعین رحمۃ اللّٰہ کے دور میں نواصب اور خارجیوں کے ہاتھوں حضورﷺ کی ذریت کریمہ پر ظلم اور ان کی تحقیر و تذلیل ہوئی، اور بعض اوقات ائمہ اہل بیت نے ان ہی نواصب کی بد اطواریاں اور سیاہ کاریاں دیکھ کر ان کی خدمت کی۔ مگر اتنی سی بات کو شیعی کینے اور بغض و عداوت نے ان لوگوں پر اپنا عناد نکالنے کا ذریعہ بنایا اور صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیہم اجمعین کی ذات گرامی کو اس میں ملوث کر لیا۔ اور ان مطاعن کو ان پر چسپاں کرنے کی ناپاک جسارت کی ۔ اس کا پورا پورا بیان ان شاء اللّٰه باب مطاعن کے آخر میں آئے گا اور ہم وہاں شیعوں ہی کی کتابوں سے نقل کر کے اس فریب کا پردہ چاک کریں گے۔