عیسائی کرسمس کی مبارکباد دینا جاںٔز نہیں
عیسائی کرسمس کی مبارکباد دینا جاںٔز نہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسںٔلہ کے بارے میں کہ ہمارے ساتھ ایک عیسائی لڑکا کام کرتا ہے تو اس نے 25 دسمبر کو مجھے کہا کہ میری کرسمس ٹو یو، اسکی یہ الفاظ سن کر تھوڑی دیر خاموش رہا پھر میں نے صرف اور صرف اس کا دل رکھنے کیلئے یہ بولا کہ آپ کو کرسمس مبارک ہو تو اب میرے لئے اسلام میں کیا حکم ہے؟
جواب: یاد رہے کہ غیر مسلموں کی تقریب میں شرکت کرنا یا ان کو مبارکباد دینا اور تعظیم اور حق جاننے کی وجہ سے ہو تو کفر ہے، اور اگر محض ان کی خوشی اور ان سے دوستی، محبت کی وجہ سے ہو تو بھی غلط اور بڑا گناہ ہے۔ کرسمس عیسائی لوگ حضرت عیسیٰؑ کی یومِ پیدائش کے طور پر مناتے ہیں، یہ ان کا مذہبی تہوار ہے، اس لئے ان کو مبارکباد دینا جاںٔز نہیں ہے۔
(فتاویٰ عباد الرحمٰن جلد 13، صفحہ 237)