دھوکہ نمبر 18
شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒدھوکہ نمبر 18
یہ کہ اپنے مذہب کے موافق رسول ﷲﷺ سے مرفوع احادیث گھڑ لیتے ہیں اور پھر ان کو رواج و شہرت دیتے رہتے ہیں، ان کی اکثر حدیثیں ، قصہ و کہانی کے اندازہ کی ہوتی ہیں۔ بعض الفاظ و صیغے احادیث سے اڑا کر اس انداز و طریقے سے ادا کرتے ہیں جن سے ان کے مذہب کی تائید نکل سکے ۔ اور بعض وقت ایسے صیغے بھی گھڑ لیتے ہیں کہ احادیث صحیحہ میں کبھی نہیں دیکھے گئے۔ مثلاً کہتے ہیں کہ انبیاء الوالعزم یہ آرزو رکھتے تھے کہ شیعانِ علی میں محشور ہوں۔ (یعنی ان کا حشر انہیں کے ساتھ ہو) اسی جیسے اور الفاظ و صیغے ۔