مسلمانوں کے لئے غیر مسلموں کی عبادت گاہوں میں جانے کا حکم
مسلمانوں کے لئے غیر مسلموں کی عبادت گاہوں میں جانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسںٔلہ کے بارے میں کہ اندرون سندھ میں ہندوؤں کے بہت سے مندر ہیں، وہاں پر سال میں ان کا جشن ہوتا ہے دور دور سے لوگ آتے ہیں، کبھی کبھار مسلمان بھی مندر میں جا کر میلہ وغیرہ دیکھتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ مسلمانوں کا غیر مسلمانوں کی عبادت گاہوں میں جانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: مسلمانوں کیلئے غیر مسلموں کے عبادت گاہوں میں شرعی عذر کے بغیر داخل ہونا منع ہے، کیونکہ ان کی عبادت گاہیں شیاطین کے جمع ہونے کی جگہ ہوتی ہیں، اور ان کے مذہبی جشن وغیرہ میں شرکت کرنا بڑے خطرے کی بات ہے، اس لئے کہ ایسی صورت میں بسا اوقات انسان کفر تک پہنچ جاتا ہے، اس لئے دور رہنا ضروری ہے۔
(فتاویٰ عباد الرحمٰن جلد 13، صفحہ 246)