دھوکہ نمبر 21
شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒدھوکہ نمبر 21
یہ کہتے ہیں کہ ایک ایسی کتاب جس میں صحابہؓ پر لعن طعن ہو اور مذہب اہل سنت کا بطلان ہو خود تصنیف کر کے اس کو اہل سنت کے کسی جلیل المرتبہ عالم کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔ اور اس کے خطبہ میں مصنف کی طرف سے یہ وصیت بھی درج کر دیتے ہیں کہ ہم نے اس میں جو کچھ لکھا ہے یہ ہمارا اصلی اور پوشیدہ عقیدہ ہے، اس کو ایک محفوظ امانت اور پوشیدہ بھید سمجھ کر راز میں رکھیں ۔ اس کے علاوہ دوسری کتابوں میں جو کچھ لکھا ہے۔ اسے ظاہرداری اور زمانہ سازی محض تصور کریں۔ مثلاً کتاب سہرالعالمین کو امام غزالی رحمۃ ﷲ علیہ کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ اسی طرح کی اور کئی کتابیں ترتیب دے کر انہوں نے یہی حرکت کی ہے ۔
اب چونکہ ایسے صاحب ذوق لوگ بہت ہی کم ہیں کہ وہ اس فرضی بزرگ مصنف کے طرز کلام سے گہری واقفیت رکھتے ہوں کہ ان کے اور دوسروں کے مذاق سخن میں فرق و امتیاز کر سکیں اس لئے لامحالہ عام طلبائے دین اس مکر کے چکر میں غوطے کھاتے اور بہت حیران در پریشان ہوتے ہیں ۔