Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 23

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 23

امامیہ اثنا عشریہ، اور زیدیہ کو چھوڑ کر کسی اور فرقہ کے عالم کا نام لے کر نہایت شد و مد سے یہ ثابت کرنے کی کوشش خام کرتے ہیں کہ وہ متعصب سنی تھا۔ اور بعض تو اس کو کٹر خارجی بتاتے ہیں۔ پھر اس کی طرف سے کوئی عبارت نقل کرتے ہیں ، جس سے اہل سنت کے مذہب کا بطلان اور امامیہ اثنا عشریہ کے مذہب کی تائید ہوتی ہے اور اس حرکت سے غرض مذمومہ یہ ہوتی ہے کہ دیکھنے والا غلط فہمی میں پڑے، اور الجھن میں مبتلا ہو کر یہ سوچے کہ جب مصنف اتنا متعصب سنی ہوتے ہوئے ان روایات کو بیان کرتا ہے اور پھر ان کی تردید کے بجائے اس پر سکوت اختیار کرتا ہے تو معلوم ہوتا ہے یہ روایات صحیح ہی ہیں۔

مثلاً زمخشری صاحب کشاف کہ تفضیلی اور معتزلی ہے اخطب خوارزم کہ کٹر زیدی ہے ، ابن قتیبہ کہ صاحب معارف کہ رافضی مقروہی ہے ابن ابی الحدید شارح نہجہ البلاغہ۔ جس نے تشیع اور اعتزال کو جمع کیا ہے۔ ہشام کلیتی مفسر جو شدید العقیدہ رافضی ہے ۔ مسعودی صاحب مروج الذہب اور ابوالفرج اصفہانی صاحب کتاب الاغانی یا اور ان جیسے دوسرے اشخاص کو شیعہ پہلے تو اہل سنت میں داخل کرتے ہیں اور پھر ان سے اقوال نقل کرکے اہل سنت کو ملزم ٹھہراتے ہیں ۔