دھوکہ نمبر 25
شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒدھوکہ نمبر 25
کہتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللّٰه عنہ نے خاتون جنت رضی اللّٰه عنہا کے اس گھر کو جہاں جناب حسنین ، جناب امیر رضی اللّٰه عنہم۔ سادات اور بنو ہاشم تھے۔ نذر آتش کیا، اور اس پر تمام صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیہم اجمعین نے ناراضگی کے بجائے خاموشی و رضامندی ظاہر کی، اور اپنی تلوار کے قبضہ سے جناب سیدہ بتول الزہرا رضی اللّٰه عنہا کے پہلو پر ایسی ضرب و چوٹ لگائی جو اسقاطِ حمل کا سبب بنی۔
یہ ساری باتیں ان کی من گھڑت، افتراء اور بے اصل و جھوٹ ہیں۔ ان پر عقل کا اندھا اور بے بہرہ ہی یقین کرے گا ۔ اور پھر مزہ کی بات یہ کہ یہ روایات خود شیعی روایات سے ٹکراتی اور ان کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑتی ہیں۔ باب مطاعن میں تقیہ کے تحت ان شاء اللّٰه ہم ان کو بیان کریں گے ۔