Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمانوں کا غیر مسلموں کے مذہبی تہوار میں شرکت جائز نہیں


سوال: آج کل بعض مسلم حکمران غیر مسلموں کے مذہبی تہواروں میں شرکت کرنے کیلئے اُن کے گرجا گھر اور مندروں میں جاتے ہیں۔ شریعت کی رُو سے یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب: کسی مسلمان کا غیر مسلموں کے مذہبی تہواروں میں شرکت کرنے کیلئے اُن کی عبادت گاہوں میں جانا جائز نہیں ہیں، کیونکہ یہ شیاطین کی آماہ جگاہیں ہیں، نیز اس سے ان کی جمعیت میں کثرت ہوتی ہے جس پر حدیث مبارک میں سخت وعید وارد ہوئی ہے لما فی کنز العمال من کثّر سواد قوم فھو منھم ومن رضی عمل قوم کان شریکاً فی عمله

(فتاویٰ عباد الرحمٰن: جلد 7، صفحہ 205)