Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم کو سلام کرنا


غیر مسلم کو سلام کرنا

سوال: میں ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا ہوں، جہاں کچھ عیسائی ملازمین بھی ہیں، فیکٹری میں آتے وقت اس سے سلام و جواب ہوتے رہتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ میرے لئے اُن کو سلام کرنا اور اس طرح اُن کے سلام کا جواب دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: سلام کرنے میں چونکہ تعظیم ہے اور شریعت میں کافر کی اہانت کا حکم ہے، اس وجہ سے اُن کو سلام کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر کسی غیر مسلم سے کوئی ضرورت درپیش ہو تو اُس وقت اسے سلام کرنے میں کوئی حرج نہیں اور سلام السلام علی من التبع الھدی کے الفاظ سے کیا جائے گا۔ باقی ان کے سلام کا جواب دینا جائز ہے، لیکن جواب میں اگر سلام کرنے والا ایک ہو تو صرف وعلیک اور اگر ایک سے زائد ہو تو وعلیکم کہے، اس پر اضافہ نہ کرے۔

(فتاویٰ عباد الرحمٰن جلد 7، صفحہ 206)