Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلموں کے ساتھ کھانے پینے کا مسئلہ


سوال: ہم دس افراد ایک فیکٹری میں کام کرتے ہیں، جن میں دو تین غیر مسلم بھی ہیں، ہم اپنے کھانے پینے کا انتظام الگ کرتے ہیں، اور وہ لوگ الگ کرتے ہیں، لیکن کبھی کبھار وہ آ کر ہمارے ساتھ کھانے میں شریک ہو جاتے ہیں۔ تو کیا ہمارا اس طرح مشترک کھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: غیر مسلموں کے ساتھ ایک ساتھ کھانے پینے کو معمول بنانا گناہ ہے، کبھی کبھار اس طرح اتفاق ہو جائے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دراصل غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا سخت منع ہے، ایک ساتھ کھانے کو معمول بنا دینے سے دوستانہ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں، اس لئے منع ہے۔

(فتاویٰ عباد الرحمٰن: جلد 7، صفحہ 209)