Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کو سلام کا مسئلہ


غیر مسلم کو سلام کا مسئلہ

سوال: ہماری گلی میں زیادہ تر ہندؤ اور عیسائی رہتے ہیں۔ تو کیا اُن کو سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر وہ لوگ سلام کریں تو ہم اُن کے سلام کے جواب میں کیا کہیں؟

جواب: بغیر ضرورت اور حاجت کے غیر مسلم کو سلام کرنا مکروہ ہے، ہاں اُن سے کوئی کام ہو تو پھر سلام کر سکتے ہیں، سلام بھی ان الفاظ کے ساتھ السلام علیکم علی من اتبع الھدی اگر وہ لوگ سلام کریں تو جواب دینے میں کوئی مضائقہ نہیں، البتہ جواب میں صرف وعیلک کہے۔

(فتاویٰ عباد الرحمٰن جلد 7، صفحہ 213)