Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 31

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 31

شیعہ فرقہ کا کوئی عالم فقہ میں کوئی کتاب تالیف کرتا ہے۔ جو اہل سنت پر لعن و طعن اور رد و قدح پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کی نسبت اہل سنت کے کسی امام کی طرف کر دیتا ہے مثلاً مختصر جس کو امام مالک رحمہ اللّٰہ کی طرف منسوب کرتے ہیں حالانکہ حقیقت میں وہ ایک شیعہ کی لکھی ہوئی ہے اس میں یہ بھی لکھ مارا ہے کہ آقا کے لئے اپنے مملوک سے لواطت جائز ہے کیونکہ آیت وما ملکت ایمانکم کے معنی بظاہر عام ہیں۔

پھر ایک معتبر شخص کے ذریعہ یہ خبر ملی ہے کہ اس نے اصفہان میں اسی قسم کی ایک کتاب دیکھی ہے جسے امام ابو حنیفہ رحمہ اللّٰہ کی طرف منسوب کیا گیا اور جو ناشائستہ اور نازیبا مسائل سے پر ہے ۔ اس دھوکہ کی اصلیت غالباً یہ ہے کہ ملک مغرب جہاں مالکی حضرات کی اکثریت ہے وہاں تو اس کتاب کو امام ابو حنیفہ رحمۃ اللّٰہ کی تصنیف ظاہر کرتے ہیں اور ہندوستان و توران میں جہاں احناف کی اکثریت ہے اس کتاب کو امام مالک رحمۃ اللّٰہ کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ۔ کیو نکہ اہل سنت کو تو اپنے ہی امام کی روایات پر زیادہ عبور ہوتا ہے۔ دوسرے امام کی روایات کی زیادہ کھوج کرید اور تحقیق نہیں کرتے ۔ اس لئے اس کی صداقت ان کے دل میں جلد بیٹھ جاتی۔ اس دھوکہ میں بھی اکثر اہلسنت کے جلیل القدر علماء پھنس گئے ہیں ۔ مثلاً متعہ کی حلت امام مالک رحمۃ اللّٰہ کی طرف صاحب ہدایہ نے بھی کر دی ہے حالانکہ امام مالک رحمۃ ﷲ متعہ پر حد جاری کرنے کو واجب کہتے ہیں۔ بخلاف امام اعظم رحمۃ ﷲ کہ وہ حد جاری ہونے کو واجب نہیں کہتے ۔