Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا تم نہیں جانتے کہ اس کا بھی تم پر حق ہے؟

  علی محمد الصلابی

احنف بن قیس کا بیان ہے کہ ہم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک وفد کی شکل میں فتح عظیم کی خوش خبری لے کر آئے، آپؓ نے پوچھا: آپؓ لوگ کہاں ٹھہرے؟ میں نے کہا کہ فلاں جگہ۔ پھر آپؓ میرے ساتھ چل پڑے یہاں تک کہ ہمارے سواری کے اونٹوں کے قریب تک پہنچے اور ایک ایک کو غور سے دیکھنے کے بعد فرماتے: کیا تم اپنی ان سواریوں کے بارے میں اللہ سے خوف نہیں کھاتے؟ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ان کا بھی تم پر حق ہے؟ انہیں کھلا کیوں نہ چھوڑ دیا کہ گھاس وغیرہ چرتے۔ 

(نظام الحکم فی الشریعۃ والتاریخ: جلد 2 صفحہ 605)