دھوکہ نمبر 33
شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒدھوکہ نمبر 33
یہ ہے کہ روایات کی نقل میں خیانت سے کام لیتے ہیں، نقل تو کتب اہل سنت سے کرتے ہیں مگر بیچ میں کہیں اپنے مفید مطلب ایک دو لفظ ایسے بڑھا دیتے ہیں جن کا اصل کتاب میں نام و نشان بھی نہیں ہوتا ۔ اب بعض اہل سنت اس نقل پر غور و فکر کئے بغیر دیکھتے ہیں، اور اس حوالہ کو وہ اصل کتاب میں بھی دیکھ چکے ہوتے ہیں، جعلی اور ملاوٹی الفاظ کا لحاظ نہ رکھنے کے سبب حیران و پریشان ہوتے ہیں چنانچہ علی بن عیسیٰ اردبیلی نے اپنی کتاب کشف الغمہ میں اور ابن مطہر علی نے اپنی کتابوں الفین، منہج الکرامہ اور نہج الحق میں اس نوع کی بہت سی نقلین اور حوالے دیئے ہیں۔ لہٰذا اس دھوکہ سے بھی باخبر رہنا چاہیے ۔