Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے تو نے ایک چوپائے کو عذاب دے دیا

  علی محمد الصلابی

ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تازہ مچھلی کھانے کی خواہش ظاہر کی، آپ کے غلام ’’یرفا‘‘ نے مچھلی لانے میں چار دن لگا دئیے، دو دن جاتے ہوئے اور دو دن آتے ہوئے اور ایک ٹوکرا مچھلیاں خرید کر لایا۔ پھر ’’یرفا‘‘ سواری کے پاس کھڑے ہو کر اس کے جسم سے پسینہ صاف کرنے لگا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سواری کو دیکھ کر فرمایا: عمر کی خواہش پوری کرنے کے لیے تو نے ایک جانور کو عذاب میں مبتلا کر ڈالا۔ اللہ کی قسم عمر! اس (مچھلی) کو چکھ نہیں سکتا۔

(الریاض النضرۃ: صفحہ 408)