Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ حافظ لقمہ دے سکتا ہے یا نہیں


شیعہ حافظ لقمہ دے سکتا ہے یا نہیں

سوال: اگر تراویح میں حافظ غلطیاں کرتا ہے اور سامع بھی چوک جاتا ہے اور شیعہ حافظ موجود ہے اگر وہ نیت کر کے اقتداء میں آکر بتلائے تو امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک جائز ہے یا نہیں؟

جواب: اگر شیعہ ایسا ہے کہ نہ تبرّا گو ہے نہ منکرِ صُحبتِ سیدنا صدیقِ اکبرؓ اور نہ قائلِ قذفِ سیدہ عائشہ صدیقہؓ تو اس صورت میں لقمہ دینا جائز ہے اور اس کے بتلانے سےلقمہ لینے والے کی نماز اور اِس کے مقتدیوں کی نماز صحیح ہے۔

اگر وہ شیعہ غالی ہے جس میں اُمورِ مذکورہ موجود ہوں یعنی تبرّائی ہو اور منکرِ صُحبتِ سیدنا صدیقِ اکبرؓ ہو اور قائلِ قذفِ سیدہ عائشہ صدیقہؓ ہو، تو چونکہ ایسا شیعہ مرتد کافر ہے۔ تو اس کے بتلانے سے اور امام کے لقمہ لینے سے امام کی نماز اور اس کے مقتدیوں کی نماز باطل ہو جائے گی۔

(مسائل رفعت قاسمی مسائل تراویح، جلد 2، صفحہ 50)