Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شان اماں عائشہ صدیقہؓ

  عثمان محمود

کہی ہے منقبت دل میں عقیدت عائشہ کی ہے
کہ ماؤں سے کہیں بڑھ کر فضیلت عائشہ کی ہے
وہ دل خوش بخت ہے جس میں محبت عائشہ کی ہے
وہ دل بدبخت ہے جس میں کدورت عائشہ کی ہے
نبی کے قلب اطہر میں رہی جو آخری دم تک
محبت ہے خدیجہ کی وہ چاہت عائشہ کی ہے
زمیں پر سب سے افضل ہے
انہی کا حجرہ_ اقدس
یہ وہ حجرہ ہے جسکے ساتھ نسبت عائشہ کی ہے
نہ حرف آۓ کبھی اس مادر امت کی حرمت پر
ہیں جس پہ مال و جاں قرباں وہ حرمت عائشہ کی ہے
تعلق مصطفی سے کردیا اللہ نے قائم
اسی باعث تو دیوانی یہ امت عائشہ کی ہے
نبی کے امتی سارے اُنہیں کی چاکری میں ہیں
دلوں پر اب قیامت تک حکومت عائشہ کی ہے
ہماری رہبری کے واسطے تاریک راہوں میں
چراغ راہ بس جو ہے وہ سیرت عائشہ کی ہے
وہی کامل ہے مؤمن جو تیری تطہیر کو مانے
ہے قرآں جسکا شاہد وہ طہارت عائشہ کی ہے
کرم عثمان تم پر اس سے بڑہ کر اور کیا ہوگا
لبوں پر اس گھڑی تیرے جو مدحت عائشہ کی ہے
رضی اللہ عنھا