Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

وضو، دو رکعت نماز، اور گناہوں کی مغفرت

  علی محمد الصلابی

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے وضو کے لیے پانی منگایا، پھر آپؓ نے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی انڈیل کر اس کو دھویا پھر پانی کے برتن میں اپنا دایاں ہاتھ داخل کیا اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر سر کا مسح کیا پھر اپنے دونوں قدموں کو ٹخنوں سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہﷺ‏ کو فرماتے ہوئے سنا:

من توضأ نحو وضوئی ھذا ثم صلی رکعتین لا یحدث نفسہ فیھما، غفرالله لہ ما تقدم من ذنبہ 

(الموسوعۃ الحدیثیۃ، مسند احمد: صفحہ، 418 اسنادہ صحیح)

ترجمہ: جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا پھر دو رکعت نماز پڑھی، ان دونوں رکعتوں میں اپنے نفس سے بات نہیں کی تو اس کے گزشتہ جو گناہ تھے بخش دیے گئے۔