Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 44

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 44

یہ لوگ حضرت علی رضی اللّٰه عنہ کو تمام انبیاء اور رسولوں پر فضیلت دیتے ہیں البتہ حضورﷺ کے ہم رتبہ و ہمسر کہنے پر اکتفاء کرتے ہیں۔ اور تمام ملائکہ اور عاملین و عرش و کرسی پر بھی ان کی برتری کے قائل ہیں ۔ اور اس معاملہ میں انتہائی مبالغہ سے کام لیتے ہیں۔ اس ساری تگ و دو کا راز صرف یہ ہے کہ جب کوئی اس قدر عزت و منزلت کا معتقد ہوگا تو لامحالہ یہ بھی مان لے گا۔ کہ خلافت ان ہی کا حق تھا کہ دوسرے کو اس میں مداخلت کا حق نہیں تھا۔ حالانکہ اتنا بھی نہیں جانتے کہ خلافت کا معاملہ افضلیت مرتبہ پر موقوف نہیں۔ چنانچہ عالم غیب میں حضرت جبرائیل و میکائیل علیہما السلام کے ہوتے ہوئے حضرت طالوت علیہ السلام کو جن کا پیشہ چمڑا رنگنا تھا۔ خلافت کے لئے چنا گیا۔ اور دنیا میں حضرت شموئیل پیغمبر (علیہ السلام) کی حیات میں منصب خلافت سے انہیں طالوت کو نوازا گیا ۔ پھر زادہ بسطة فِي الْعِلْمِ وَ الْجِسمِ (علم و جسم میں ان کو کشادگی بخشی) کے الفاظ سے ان کی مدح سرائی کی۔ یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ امور مملکت کی انجام دہی اور معاملات حکومت کامل و عقد اور بسط و کشاد دوسری چیز ہے اور نسبت کی شرافت و نجابت، علم کی گہرائی اور ذہن کی رسائی دوسری شے۔