رسول اللہﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے کی سنگینی
علی محمد الصلابیسیدنا عثمان بن عفانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
من تعمد علی کذبا فلیتبوأ بیتا فی النار
(مسند احمد: صفحہ، 507 اسنادہ صحیح)
ترجمہ: جو جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا گھر جہنم میں بنا لے۔
یہ بعض وہ روایات ہیں جنہیں حضرت عثمان بن عفانؓ نے رسول اللہﷺ سے روایت کیا ہے، جو حضرت عثمانِ غنیؓ کے علم اور سنتِ نبوی اور فقہ شریعت کا حریص ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔