مرتد کو زکوٰۃ دینا
جو شخص اللہ تعالیٰ جل شانہ اور نبوت کا اور آخرت کا منکر ہو وہ بھی کافر محارب دشمنِ اسلام سے خارج ہو گیا وہ تو اسلام کی نظر میں زندگی ہی کا مستحق نہیں ہے، چہ جائے کہ اس کی زکوٰۃ کی مد میں سے اعانت کی جائے، اس نے اس قدر بڑا جرم کیا ہے اور اسلام اور مسلمانوں سے اس قدر عظیم خیانت کی ہے کہ وہ معاشرے میں زندہ رہنے کا حق کھو بیٹھا ہے۔ چنانچہ فرمانِ نبوتﷺ ہے کہ جو شخص (مسلمان) اپنا دین تبدیل کر دے اسے قتل کر دو۔
(مسائل رفعت قاسمی مسائل زکوٰۃ: جلد 5، صفحہ 254)