Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعوں سے علم سیکھنے کا حکم


شیعوں سے علم سیکھنے کا حکم

سوال: صحیح العقیدہ عالم دین اہلِ تشیع کے مدرسہ میں فاضل عربی کی کتب پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟وضاحت مطلوب ہے؟

جواب: بہت سی وجوہات کی بنا پر ان سے علم حاصل کرنا درست نہیں۔ مثلاً:

(1) اگر وہ کتب دینیہ ہیں تو دینی کتب ایسے اشخاص سے پڑھنے درست نہیں۔

(2) شاگرد ہونے کی صورت میں انکی تعظیم بھی کرنی ہو گی حالانکہ وہ اس تعظیم کے اہل نہیں ہے۔

(3) ان سے مخالفت و مجالست کی وجہ سے متاثر ہونے کا اندیشہ بھی ہے.

الحاصل: ان سے کچھ نفع کے ساتھ بہت سے نقصانات کا اندیشہ بھی ہے۔ اور اس لیے بھی اجازت نہیں دی جائیگی کہ استاد کا رنگ طلبہ میں منتقل ہوتا ہے۔

( جامع الفتاویٰ:جلد, 4 صفحہ, 214)