Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 51

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 51

ان کی ایک جماعت مورخین کو اس طرح دھوکہ دیتی ہے کہ ایک کتاب تاریخ میں تصنیف کرتے ہیں، اور اس میں اخبار و حکایات کے بیان کا ایسا اسلوب رکھتے ہیں جس سے یہ پتہ نہ چل سکے کہ اس کا مولف اہل سنت نہیں ہے، البتہ خلفاء کی سیرت احوال صحابہؓ اور ان کے محاربات میں اپنے مذہب کے متعلق بھی کچھ ملا دیتے ہیں۔

پھر بعض سنی مولف یہ سمجھ کر کہ یہ سنی کی تصنیف ہے بطور حوالہ اسے نقل کر دیتے ہیں اور یوں دھوکہ کھا جاتے ہیں اور ان کی یہی غلطی سطحی نظر رکھنے والے لوگوں کے لئے گمراہی کا باعث بن جاتی ہے۔ اور وہ بات ان کے ذہن پر جم جاتی ہے۔ اس طرح مصنفین تاریخ کی ایک بڑی جماعت کو چکر دیتے ہیں اور ایسی تاریخی کتابوں کے مطالعہ کرنے والوں کے گلے میں طوق ضلالت و گمراہی پڑ جاتا ہے۔

حتیٰ کہ سید جمال الدین محدث مصنف روضۃ الاحباب بھی بعض جگہ اس قسم کے غلط تاریخی مواد کو نقل کر گئے ہیں۔

خصوصاً حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰه عنہ کا بیعت کا معاملہ اور اس پہ حضرت علی کرم اللّٰه وجہہ کا سکوت و تامل یا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے واقعہ قتل سے متعلق حوالہ !

اور جہاں ، اس قسم کی ملاوٹ ہوتی ہے وہاں وہ بوقت ناقل یوں کہتا ہے کہ بعض روایات میں یوں آیا ہے۔ اسی لئے محققین اہل سنت نے نا معلوم الحال مصنف کی تاریخوں سے احتراز کرنا ضروری سمجھا۔