غیر مسلم کا مسلمان بچے کو غسل دینا
سوال: ہمارے یہاں زچکی (وضع حمل) ہسپتالوں میں ہوتی ہے، اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچہ مردہ پیدا ہوتا ہے نرس تیار (غسل و کفن) کر دیتی ہے اور اس کو براہ راست قبرستان میں دفنایا جاتا ہے، گھر پر اسے غسل نہیں دیا جاتا ہے کیا حکم ہے؟
جواب: غیر مسلم کے ہاتھوں سے دیا غسل، غسل کے حکم میں تو آتا ہے، اس لئے کہ غسل دینے والے کا مکلف ہونا شرط نہیں ہے، لیکن اس میں دو خرابیاں ہیں۔
- غیر مسلم کے ہاتھوں سے دیا غسل سنت کے مطابق نہیں۔
- مسلم تجہیز و تکفین و تدفین مسلمانوں پر لازم ہے، اس کی ذمہ داری ان پر رہ جاتی ہے لہٰذا مسلمانوں کے ہاتھوں مسنون طریقے سے غسل دیا جانا ضروری ہے، چاہے وہ ہسپتال میں ہو یا گھر میں۔
(مسائل رفعت قاسمی مسائل میت: جلد 1، صفحہ 98)