عرصہ دراز کے بعد امام کے کافر ہونے کا علم ہو جائے تو سابقہ نمازوں کا حکم
عرصہ دراز کے بعد امام کے کافر ہونے کا علم ہو جائے تو سابقہ نمازوں کا حکم
سوال: ایک شخص عرصہ دراز تک امامت کرتا رہا۔ اب قراںٔن سے پتہ چلا کہ وہ کافر ہے، مگر خود وہ شخص کافر ہونے کا اقرار نہیں کرتا، بلکہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے۔ مگر لوگوں کو اس کی قول کا اعتماد نہیں، بلکہ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ نفاق کی وجہ سے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتا ہے۔ تو کیا جتنی نمازیں اس کی اقتداء میں پڑھی گئی ہیں ان کا اعادہ واجب ہے؟
جواب: اگر شواہد قراںٔن سے اس کے کفر کا ظنِ غالب ہو جائے تو اس کے پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا اعادہ فرض ہے۔
(مسائل رفعت قاسمی مسائل امامت، جلد 2، صفحہ 81)