Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 53

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 53

بعض مصنف تاریخ کو کوئی کتاب ازخود لکھتے ہیں۔ اور اس میں تمام تر باتیں جو صحابہ کرامؓ کی شان میں ہتک آمیز اور برائیوں کو ظاہر کرتی ہوں گھڑ گھڑ کر شامل کرتے ہیں۔تا کہ سطحی ذہن کے لوگ اس کے حوالہ جات اپنے ہاں نقل کریں اور روزمرہ گفتگو میں استعمال کریں تا کہ رفتہ رفتہ وہ شہرت پا جائیں اور لوگ ان کو اختلاف روایات سمجھنے کے فریب میں مبتلا ہو جائیں۔ اس مکاری اور فریب کا موجد اور رائج کرنے والا پہلا شخص ابو مخنف لوط بن یحییٰ ازدی نامی شیعہ ہے۔ اس کی کتاب میں صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیہم اجمعین کی لڑائیوں کے اکثر قصے از سر تا پا، جھوٹے، بناوٹی اور من گھڑت ہیں ۔