غیر مسلم فقیروں کو زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟
سوال: زکوٰۃ کا کافروں کو دینا درست ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰۃ کی تعریف در مختار میں یہ کی ہے کہ تملیک جز، مال عینه الشارع من مسلم فقیر اس کا مطلب یہ ہے کہ زکوٰۃ شریعت میں اس کو کہتے ہیں کہ اپنے مال کا ایک حصہ معینہ جو کہ شارع علیہ سلام نے معین فرمایا ہے مثلا چالیسواں حصہ مسلمان محتاج کو دیا جائے۔
پس معلوم ہوا کہ زکوٰۃ کے ادا کے لئے یہ شرط لازمی ہے کہ مسلمانوں کو ہی دی جائے کیونکہ جو کہ مصرف زکوٰۃ ہو اور آیتِ کریمہ انما الصدقت، الخ آیت میں فقراء و مساکین سے باجماع امت، مسلمان مراد ہیں۔
(مسائل رفعت قاسمی مسائل زکوٰۃ: جلد 5، صفحہ 253)