دھوکہ نمبر 56
شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒدھوکہ نمبر 56
ان کا کوئی عالم کتاب خود تصنیف کرتا ہے مگر اس کو ائمہ طاہرین میں سے کسی کے نام منسوب کر دیتا ہے۔ اس کتاب کے شروع میں اس امام کے صحیح اقوال اور معتبر روایات درج کرتا ہے تا کہ قاری کو اطمینان ہو جائے کہ کتاب کی نسبت صحیح ہے مگر درمیان میں وہ ایسی روایات ٹھونس دیتا ہے جو من گھڑت اور بناوٹی و جعلی ہوتی ہیں اور اس کے مطلب کے موافق ہوتی ہیں۔ ایسی کتابوں میں سے ایک وہ تفسیر ہے جس کو امام ابو محمد حسن بن علی عسکری کی طرف منسوب کیا گیا ہے ، حالانکہ وہ ابن بابویہ کی تالیف ہے۔