Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

فرقہ آغا خانی کا کافر ہونا اور ان سے نکاح کا حکم


فرقہ آغا خانی کا کافر ہونا اور ان سے نکاح کا حکم

سوال: ایک شخص فرقہ اسماعیلیہ آغا خانیہ سے تعلق رکھنے والے نے ایک سنی حنفی لڑکی سے نکاح کیا، اس سے تین بچے پیدا ہوئے۔ اب زوجہ مذکورہ نے سنا کہ میرا نکاح اس سے صحیح نہیں ہوا لہٰذا اس نے آغا خانی کے پاس جانے سے انکار کر دیا اب سوال یہ ہے کہ مرد مذکور سے اس کا نکاح درست ہے یا نہیں ؟

جواب: یہ فرقہ ضروریاتِ دین اور اسلام کے قطعی مسائل کا منکر ہے اور ایسے صریح مسائل کفریہ ان کے ہیں کہ ان میں کسی تاویل کی گنجائش نہیں اس لئے یہ لوگ بلاشبہ کافر ہیں لہٰذا یہ نکاح باطل ہے اور اولاد والدہ کے حوالے کر دی جائے اور ان دونوں میں تفریق کرنا ضروری ہے۔

(جامع الفتاویٰ:جلد, 2 صفحہ, 362)