تحریف قرآن پر خیر طلب سے فیس بک پر مکالمہ - سنی شیعہ مناظرے…

تحریف قرآن پر خیر طلب سے فیس بک پر مکالمہ

  رانا مظہر

صفحہ 5 از 29

خامساً قرآن پاک پڑھنے کے باوجود آپ کے مسلک میں قرآن پاک کے ظواہر کی کوئی حیثیت نہیں ہے  چنانچہ آپ کے اصول کی کتب میں لکھا ھے:

ومن المعلوم ضرورة من مذهبنا تقديم نص الامام، عليه السلام، على ظاهر القرآن، كما أن المعلوم ضرورة من مذهبهم العكس.

تو قرآن اپک کی عدم تحریف کا عقیدہ اختیار کرنے کے بوجود تم نے اسے وہ حیثیت نہیں دی اور اس پر قول امام کو حاکم بنا دیا تو ماننے کا کیا فائدہ؟
 امر پنجم آپ نے لکھا تھا
پنجم: ان اکابرین و سلف کے بارے میں کیا کہنا ہے جو معوذتین کو محذوف مانتے یا سورہ حفد و سورہ خلع یا آیت ،محترم رجم کو قرآن کا حصہ مانتے؟ جو قرآن میں بعض الفاظ کو کاتب کی غلطی قرار دیتے۔
میں اس امر پر خود گفتگو کرنے والا تھا یہاں دو باتیں الگ الگ اہیں انہیں خلط نہیں کرنا چاھیے:

¹۔ایسی روایات جن کے ظاہری مفہوم سے یہ لگتا ہے کہ شاید قرآن پاک میں کچھ رد وبدل ھوی ہے یا کچھ حصہ اختلافی ہے ۔

²۔ان روایات کو صحیح و صریح جانتے ہوئے یہ مؤقف اپنانا کہ قرآن میں تحریف ہوئی ہے اور تحریف کا قول اپنانا تو اس سلسلے میں چند باتیں پیش خدمت ہیں

¹۔جب ہم اہلِ تشیع کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ تحریف کے قایل ہیں تو ہمارا مقصد صرف یہ نہیں ہوتا کہ ان کی کتب میں روایات تحریف ہیں ،بلکہ مقصد یہ ھوتا ہے کہ اہل تشیع کے ایک بڑے اور معتبر طبقے نے تحریف کا قول اپنایا اور اس پر ان کی صریح عبارات ہیں ،اس لیے اگر اہل تشیع ہم پر تحریف کا الزام لگاتے ہیں تو انہیں بھی اہل سنت کے ایسے معتبر علماء دکھانے ھونگے جنہوں نے روایات موھمہ تحریف کو صریح سمجھ کر تحریف کا قول اپنایا ،لیکن افسوس ہے اس سلسلے میں جتنی اہل تشیع کی طرف سے کتب لکھی گی ان میں ایسی روایات کا ایک انبار ہے ،جن کو وہ روایات تحریف سمجھتے ہیں (حلانکہ ان روایات سے آج تک کسی معتبر اہلِ سنت عالم نے تحریف اخز نہیں کی البتہ مستشرقین نے تحریف اخز کی تھی اور اب شیعہ مستشرقین کی تحقیقات کی اتباع میں تحریف اخز کر رھے ہیں )،جسیے آپ نے بھی روایات کا ذکر کیا ،لیکن کسی اہل سنت سے تحریف کا قول نہیں ذکر نہیں کر سکے۔

²۔ہر مذہب کے اپنے اصول ھوتے ہیں (یہ الگ بات ہے کہ کوئی ان اصولوں کو صحیح نہیں سمجھتا)ان اصولوں کی روشنی میں ان کی کتب کو سمجھنا چاھییے ،جو بھی روایات اس سلسلے میں ہماری کتب میں نقل ہوی ہیں ،ان سب کو اہل سنت علماء نے اپنے محمل پر محمول کیا ،مثلا نسخ ،اختلاف قراءت ،رسم مصحف ،و کذب روات ،تو اہلِ سنت کے ان علماء کی تاویلات و جوابات سے صرف نظر کرتے ہوئے یہ راگ اپنا نا کہ اہلِ سنت تحریف کے قایل ہیں ،تحقیق کے منافی بات ہے۔

³۔اگر آپ یہ کہیں کہ ہم نے بھی روایات تحریف کی تاویلات کی ہیں ،تو عرض یہ کہ چند ایک نے تاویلات کی ہونگی لیکن ہر کسی نے نہیں کی ،جیسے الکلینی نے ایک باب باندھا ہے 

العنوان : باب انه لم يجمع القرآن كله الا الائمة عليهم السلام وانهم يعلمون علمه كله

اب آپ اس کی تشریح اور اس کا مقصد خود الکافی کے شارح مجلسی کی زبانی دیکھیں

و ذهب الكليني و الشيخ المفيد قدس الله روحهما و جماعة إلى أن جميع القرآن عند الأئمة عليهم السلام، و ما في المصاحف بعضه، و جمع أمير المؤمنين صلوات الله عليه كما أنزل بعد الرسول صلى الله عليه و آله و سلم و أخرج إلى الصحابة المنافقين فلم يقبلوا منه،آگے شیخ مفید کی عبارت نقل کرتے ہیں قال شيخنا السديد المفيد روح الله روحه في جواب المسائل السروية أن الذي بين الدفتين من القرآن جميعه كلام الله و تنزيله، و ليس فيه شي ء من كلام البشر و هو جمهور المنزل، و الباقي مما أنزله الله تعالى قرآنا عند المستحفظ للشريعة المستودع للأحكام، لم يضع منه شي ء

اب اپ سے سوال ہے کہ جن روایات کو آپ نے نقل کیا کیا آپ کسی اہل سنت کی زبانی تحریف کی ایسی تصریح دکھا سکتے ہیں ؟
خير طلب : تمام برادران و خواہرانِ اسلام کو السلام علیکم۔ امید ہیں آپ تمام بخیر و عافیت سے ہوں گے، تحیاتی للاخ العزیز سمیع اللہ جان۔ ان شاء اللہ ہم کوشش کریں گے کہ اس شائستگی سے بحث کریں کہ پڑھنے والے اور دونوں متخاصمین کو پڑھنے میں بھی لطف آئے۔ آپ تمام سے دعاؤں کی گذارش ہیں کہ خدا جو صراط مستقیم پر نہیں اسے کامل ہدایت نصیب فرمائے اور جو اس صراط پر ہے اس کو ثابت قدم رکھے، آمین یا رب العالمین۔
اب ہم فاضل محترم کے جملہ اشکالات و تنقیحات کو نقل کرتے ہیں اور اس پر اپنا تبصرہ نقل کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ
عزیزی چونکہ آپ عربی کو جانتے ہیں، اس لئے آپ سے گذارش کروں گا کہ شیعہ مکتب کا مسلک کامل سمجھنے کے لئے ایک دو کتب تو کافی نہ ہوں گی لیکن پھر بھی ذوق طبعیت کے لئے بعض اہم کتب کی طرف متوجہ کروں گا جو فائدے سے خالی نہیں۔ چنانچہ درج ذیل کتب کا اگر مطالعہ کرسکیں تو ضرور کریں

إعلام الخلف بمن قال بتحريف القرآن من أعلام السلف

لنک

صيانة القرآن من التحريف -

لنک

عدم تحريف القرآن 
صفحہ 5 از 29