دائرہ کار کی تحدید
علی محمد الصلابیاس سے مقصود وظائف عمل کو عاملین کے درمیان اس طرح تقسیم کرنا ہے کہ ہر شخص اپنے اس دائرہ کار سے واقف ہو جو اس کے سپرد کیا گیا ہے تاکہ کماحقہ اس کو ادا کر سکے اور دوسرے کے دائرہ عمل میں دخل اندازی نہ کرے۔ دائرہ کار کی تقسیم سنتِ الہٰی ہے، اس پر رسول اللہﷺ اور آپﷺ کے بعد خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم عمل پیرا رہے ہیں۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں مسلمانوں کے درمیان اعمال کو تقسیم کیا گیا۔ ان شاء اللہ اس کی تفصیل عنقریب آئے گی۔ قضاء، مال، فوج، صوبوں کی امارت وغیرہ دائرہ کار کی تحدید میں قائدانہ صفت خلیفہ راشد حضرت عثمان بن عفانؓ کے یہاں نمایاں ہوئی۔ چنانچہ اعمال تقسیم کیے گئے، اور عاملین کے لیے اصول و ضوابط متعین کیے گئے جو خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی حکومت میں نجاح و کامیابی کے اہم عوامل و مؤثرات میں تھے، اس طرح خلیفہ راشد سیدنا عثمانِ غنیؓ نے دائرہ کی تحدید و تقسیم میں الہٰی اور شرعی دونوں سنتوں کی پابندی کی۔
(الکفاءۃ الإداریۃ: صفحہ، 117)