Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا


غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا

زکوٰۃ کا مصرف مسلمان ہیں، کسی غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں۔ اگر حکومت زکوٰۃ کی رقم غیر مسلمانوں کو دیتی ہے اور صحیح مصرف پر خرچ نہیں کرتی تو اہلِ زکوٰۃ کی زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی۔

(مسائل رفعت قاسمی مسائل زکوٰۃ، جلد 5، صفحہ 254)

زکوٰۃ، محتاج مسلمان کو دینا ضروری ہے، غیر مسلمانوں کے مدرسہ میں دینے سے زکوۃ ادا نہ ہو گی۔

(مسائل رفعت قاسمی مسائل زکوٰۃ، جلد 5، صفحہ 254)

اگر کسی شخص نے کسی شخص کو اپنے گمان کے مطابق مستحق اور مصرف زکوٰۃ سمجھ کر زکوٰۃ دے دی، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ کافر تھا تو زکوٰۃ ادا نہیں ہو گی، دوبارہ دینی چاہئے، اس لئے کہ کافر زکوٰۃ کا مصرف نہیں ہے۔

(مسائل رفعت قاسمی مسائل زکوٰۃ، جلد 5، صفحہ 275)

سوال: کیا غیر مسلم کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟

جواب: نہیں دی جا سکتی۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 2، صفحہ 517)