Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کافر کو غسل دینا اور اس کا جنازہ پڑھنا


اگر کسی مسلمان کا کوئی عزیز کافر ہو، اور وہ مر جائے تو اس کی نعش اس کے کسی ہم مذہب کو دے دی جائے۔ اور اگر اس کا کوئی ہم مذہب نہ ہو یا وہ لینا قبول نہ کرے تو بوجہ مجبوری وہ مسلمان، اس کافر رشتہ دار کو غسل دے، مگر مسنون طریقے سے نہیں یعنی اس کو وضو نہ کرائے، نا سر صاف کیا جائے، اور نہ کافور وغیرہ اس کے بدن پر ملا جائے اور نہ نمازِ جنازہ پڑھی جائے۔

(مسائل رفعت قاسمی مسائل میت: جلد 7، صفحہ 38)