Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کافر کو غسل دینا


شریعت کا حکم یہ ہے کہ مرد یا عورت اپنے قریبی رشتہ دار و والدین وغیرہ کو جو کفر پر مرے بطریق سنت تجہیز و تکفین نہ کرے، بلکہ ناپاک کپڑے کی طرح دھو کر اور کپڑے میں لپیٹ کر گڑھے میں ڈال دے۔ اگر وہ مرنے والا اپنے مذہب کے مطابق عمل کرنے کی وصیت کرے تو اس کی وصیت پر عمل نہ کرے۔

(مسائل رفعت قاسمی مسائل میت: جلد 7، صفحہ 55)

اگر مردہ کافر ہے اور مسلمان ولی کے سوا اس کا کوئی ولی نہیں ہے تو مسلمان ولی اس میت پر پانی بہا دے یعنی اس غسل میں کوئی مسنون اہتمام نہ کرے۔

(مسائل رفعت قاسمی مسائل میت: جلد 7، صفحہ 38)