Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 69

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 69

کہتے ہیں کہ قیامت کے دن حشر کی ہولناکی وزن اعمال اعمال ناموں کی پیشی اور اعمال پر سزا دیا جانا یہ سب خطرات جو روایات میں منقول ہیں غیر شیعہ کو در پیش ہوں گے شیعہ ان تمام شدائد سے محفوظ و مامون رہیں گے۔ اور اس بہتان کی نسبت ائمہ کرام کی طرف کرتے ہیں ۔

شیعوں کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ بالیقین نجات یافتہ ہیں اس لئے کہ وہ نحن ابناء اللہ واحبا ہیں۔ (ہم اللّٰه کے بیٹے اور ان کے محبوب ہیں) اور کہتے ہیں لَن تَمَسنَا النَّارُ إِلَّا ایاما معدودات (ہمیں آگ صرف چند دن ہی چھوئے گی حالانکہ یہ دعویٰ ان نصوص قطعیہ کے خلاف ہے یعنی من یعمل سوء یجزبہ ( جو بھی برا کام کرے گا ، اس کا بدلہ پائے گا) اور من يَعْمَلْ مثقال ذرۃ شرایرہ۔ ( جو کوئی ذرہ برابر بدی کرے گا اسے دیکھے گا)