Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عمرؓ نے رسول اللہ ﷺ  کی وفات سے انکار کر دیا تھا، اور حلفیہ کہا تھا، رسول اللہ ﷺ فوت نہیں ہوئے.

  زینب بخاری

عمرؓ نے رسول اللہ ﷺ  کی وفات سے انکار کر دیا تھا، اور حلفیہ کہا تھا، رسول اللہ ﷺ فوت نہیں ہوئے. 

جواب اہلسنّت 

یہ بات طعن کے قابل نہیں ہے اور نہ ہی اس پر دلیل کہ عمرؓ کو آنحضرت ﷺ کی وفات کے جواز کا علم نہ تھا. یہ سب حضرت عمرؓ کے والہانہ محبت اور فرط عشق کی بنا پر ھوا جو حضرت عمرؓ کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھی، آپ کی وفات سے عمرؓ حواس باختہ ہو گئے، اور معلومات سے ذہول ھو گیا (ایسے موقع میں عارضی طور پر ایسا ہونا بعید نہیں ھے۔