سیاست فاروقی و عثمانی کے درمیان مقارنہ
علی محمد الصلابیمالی اُمور سے متعلق جس سیاست کا اعلان سیدنا ذوالنورین رضی اللہ عنہ نے کیا وہ اس عام مالی سیاست سے ہم آہنگ ہے جس کی تنفیذ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے زمامِ خلافت سنبھالتے ہوئے کی تھی، چنانچہ آپؓ نے اعلان کیا اور نافذ کیا کہ مالِ عام کے لیے تین ہی شکلیں مناسب ہیں: حق کے ساتھ وصول کیا جائے اور حق میں دیا جائے اور باطل میں روکا جائے۔
(السیاسۃ المالیۃ لعمر بن الخطاب، قطب ابراہیم محمد: صفحہ، 23)
چنانچہ مال سے متعلق سیدنا عمر فاروق و سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہما کی سیاست ایک ہی مرکزِ نور کے تابع تھی اور وہ اسلام اور اس کے اصول و مبادی اور قواعد کا مرکز تھا۔
(السیاسۃ المالیۃ لعثمان بن عفان: صفحہ، 76)