قرض دیے ہوئے مال کی زکوٰۃ سے متعلق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا فرمان
علی محمد الصلابیسیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے تھے:
زکوٰۃ اس قرض دیے ہوئے مال میں واجب ہے جسے جب چاہو وصول کر لو، قرض دار مال دار ہو لیکن تم حیا اور شرم کی وجہ سے نہ مانگ سکو تو اس میں زکوٰۃ ہے۔
(الاموال، ابو عبید: صفحہ، 537)
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا:
قرض کی زکوٰۃ ادا کرو اگر وہ مال دار کے ذمہ ہو۔
(المنتخب من السنۃ: جلد، 6 صفحہ، 301)
سیدنا عثمان بن عفانؓ کے ان دونوں اقوال سے واضح ہوتا ہے کہ زکوٰۃ قرض دیے ہوئے مال میں واجب ہے جب کہ قرض لینے والا مال دار ہو اور قرض خواہ اس کو وصول کر سکتا ہو، لیکن حیا مانع ہو یا کسی منفعت کے پیشِ نظر نہ کہہ سکتا ہو۔
(السیاسۃ المالیۃ لعثمان بن عفان: صفحہ، 79)