Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 72

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 72

ان کا اہل سنت پر یہ طعن ہے کہ انہوں نے اپنی صحیح کتابوں میں یہ روایت کی ہے کہ حضورﷺ کو چار رکعت والی نماز میں سہو ہوا اور آپ نے چار رکعات کی جگہ دو رکعت ادا کی گویا آپ کے سہو کی روایت کرنا جرم ہے اور حال یہ ہے کہ یہ روایت خود ان کی بھی صحیح کتابوں میں موجود ہے۔

چنانچہ کلینی نے بھی کتاب کافی اور ابو جعفر طوسی نے بھی تہذیب میں صحیح سندوں سے یہ روایت بیان کی ہے مگر خیر ہم اس سے قطع نظر کر لیتے ہیں اور وہی جواب دیتے ہیں جو ایک دفعہ پہلے بھی دے چکے ہیں کہ افعال بشری میں سہو انبیاء کی شان میں کوئی عیب نہیں کہ اس سے لامحالہ صحیح بات کا انکار کیا جائے۔

ہاں البتہ تبلیغ احکام الٰہی میں انبیاء سے سہو ہونا ممتنع ہے اور نہ وہ کبھی واقع ہوا۔