Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 73

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 73

یہ کہتے ہیں کہ اہل سنت نے اپنی احادیث میں یہ واقعہ نقل کیا ہے کہ لیلتہ التعریس میں حضورﷺ کی صبح کی نماز قضاء ہو گئی اور اس وادی میں ایک شیطان تھا جس کے تسلط سے سب پر غفلت چھا گئی تو گویا حضورﷺ پر بھی شیطان کا تسلط ثابت کرتے ہیں۔

شیعوں کے اس دھوکے میں وہ آسکتا ہے جو ان کی کتابوں سے ناواقف ہو کلینی نے خود اپنی کتاب کافی میں اور ابو جعفر نے اپنی کتاب تہذیب میں لیلتہ التعریس کے اسی قصہ کو مختلف سندوں اور متعدد طریقوں سے روایت کیا ہے پھر اہل سنت ہی مجرم کیوں؟؟؟ اپنے متعلق بھی تو کچھ بولئے۔