فقراء و مسافرین کے کھانے پر زکوٰۃ سے خرچ کرنا
علی محمد الصلابیسیدنا عثمان بن عفانؓ نے نئی سنت جاری کی، آپؓ رمضان میں مسجد کے اندر کھانے کا اہتمام کرتے اور فرماتے یہ مسجد میں عبادت میں لگے ہوئے اور مسافر و فقراء کے لیے ہے۔
(تاریخ الطبری: جلد، 5 صفحہ، 245)
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیت المال سے مسلمانوں کی تکریم کرتے اور اس سلسلہ میں آپؓ رسول اللہﷺ کی اقتداء فرماتے جو انتہائی سخی تھے اور آپﷺ سے زیادہ سخاوت کا مظاہرہ رمضان میں فرماتے۔ یہ سنت جو حضرت عثمانِ غنیؓ نے جاری کی مسلمانوں کو اعتکاف پر رغبت دلائی کیوں کہ انہیں کھانا تیار ملتا اور اس کی فکر نہیں ہوتی نیز اس میں نبی کریمﷺ کی سنتِ اعتکاف پر لوگوں کو ہمت افزائی اور ترغیب ہے۔
(السیاسۃ المالیۃ لعثمان بن عفان: صفحہ، 82، 83)