Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

مسلمانوں کو کفار کے قبرستان میں دفن کرنا


مسلمانوں کو کفار کے قبرستان میں دفن کرنا

مسلمان میت کو ایسے قبرستان میں جہاں ہندؤ (غیر مسلم) سکھ، عیسائی بھی مدفون ہوں، دفن کرنا اچھا نہیں ہے، یعنی مکروہ ہے جبکہ دوسری جگہ علیحدہ دفن کرنے کی مل سکے۔ اور اگر مجبوری ہو کہ قبرستان اس کے علاؤہ جو کہ مخلوط ہے اور کوئی جگہ دفن کرنے کی نہیں اور خالص مسلمانوں کا قبرستان نہیں ہے تو یہ مجبوری اسی قبرستان میں دفن کردیا جائے۔ اور نمازِ جنازہ پڑھنا بھی وہاں مکروہ ہے لیکن اگر وہاں کوئی جگہ صاف ہو کہ جہاں قبور کے نشان نہ ہوں اور آگے قبلہ کی جانب کوئی قبر نہ ہو تو نمازِ جنازہ وغیرہ وہاں درست ہے۔

(مسائل رفعت قاسمی مسائل میت، جلد 7، صفحہ 154)