زکوٰۃ کی مد سے مسافر خانوں کی تعمیر
علی محمد الصلابیحضرت عثمان بن عفانؓ کو یہ بات پہنچی کہ جب غلہ کے تاجر کوفہ پہنچے تو ابو سمال الاسدی اور کوفہ کے کچھ لوگوں کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ جن کا کوفہ میں کوئی ٹھکانہ نہیں وہ ابو سمال کے یہاں ٹھہر سکتے ہیں تو سیدنا عثمانِ غنیؓ نے بعض مکانات کو خرید کر مسافر خانہ بنا دیا جس میں مسافر ٹھہرا کریں، انہی مکانات میں سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مکان ہذیل میں تھا جہاں مسافرین مسجد کے آس پاس موجود مسافر خانے تنگ ہو جانے پر اقامت کیا کرتے تھے۔
(تاریخ الطبری: جلد، 5 صفحہ، 273)